شیخوپورہ میں سیرتِ سیدہ فاطمتہ الزہراءؑ سیمینار اور تنظیمی اجلاس، علامہ محمد علی مدبری ضلعی صدر منتخب
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علماء مکتبِ اہلبیت پنجاب کے زیر اہتمام ضلع شیخوپورہ میں تنظیم سازی و علمی سیمینار بعنوان “سیرتِ سیدہ فاطمتہ الزہراء سلام اللہ علیہا” منعقد ہوا۔ پروگرام کی صدارت صوبائی صدر مجلس علماء مکتبِ اہلبیت پنجاب مولانا گلزار حسین فیاضی نے کی۔
سیمینار سے معروف علماء کرام علامہ رضاء حسین عابدی، علامہ گلزار حسین فیاضی اور علامہ باقر مجلسی نے خطاب کرتے ہوئے سیرتِ سیدہ فاطمتہ الزہراءؑ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور ان کی شخصیت کو امت کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔
تنظیم سازی کے اجلاس میں صوبائی سیکرٹری تبلیغات مولانا زاکر حسین ذاکری سمیت ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں علماء کرام نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس میں اتفاقِ رائے سے علامہ محمد علی مدبری (مدیر جامعہ دارالفلاح) کو آئندہ تین سال کے لیے صدر ضلع شیخوپورہ منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر مولانا گلزار حسین فیاضی نے نومنتخب کابینہ سے باقاعدہ حلف بھی لیا۔
علماء کرام نے مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی حفظہ اللہ کی قیادت پر مکمل اعتماد اور بھرپور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ کا تبصرہ